the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
محبوب نگر4-جنوری(اعتمادنیوز)محبوب نگر میں عصمت ریزی کے الزام میں رورل پولیس نے بی ٹیک طالب علم کو گرفتار کرلیا۔ رورل انسپکٹر پولیس وینکٹیشورلو کے مطابق کرستان پلی کے ساکن یادگیری موظف تحصیلدار کے مکان میں ایک لڑکی کام کرتی تھی۔ موظف تحصیلدار کے پڑوسی بی ٹیک طالب علم راکیش نے لڑکی کو بہلا پھسلا کر اپنے مکان بلایا اور اس کی عصمت ریزی کی۔ اس بات کا علم ہونے پر موظف تحصیلدار نے نوجوان کے والدین سے 5 لاکھ روپئے ادا کرنے کا تقاضہ کیا بصورت دیگر پولیس میں شکایت درج کروانے کا انتباہ



دیا۔ طالب علم کے والدین نے دیڑھ لاکھ روپئے ادا کئے اور معاملہ کو رفع دفع کردیا۔ رقم کی وصولی کے بعد یادگیری نے لڑکی کو کام پر سے نکال دیا۔ یہ لڑکی تنہا تھی۔ مکان سے نکال دینے پر وہ ریلوے اسٹیشن میں روتے ہوئے پائی گئی۔ وہاں موجود آٹو ڈرائیورس نے لڑکی کو II ٹاؤن پولیس کے حوالے کیا۔ II ٹاؤن پولیس نے لڑکی کو آئی سی ڈی ایس کے حوالے کیا۔ لڑکی سے تفصیلات حاصل کی گئیں اور راکیش‘ اس کے والدین اور موظف تحصیلدار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ وینکٹیشورلو نے بتایا کہ خاطیوں کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.